Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں آندھی اور طائف میں ژالہ باری

جدہ میں عشا کے وقت تیز اّندھی شروع ہوگئی تھی- فوٹو اخبار 24
سعودی عرب کے پانچ علاقوں جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمعرات کو بارش ہورہی ہے جبکہ طائف میں موسلا دھار بارش کے  ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی- جدہ میں گردو غبار کے  طوفان سے حد نظر محدو ہوگئی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے اور سبق کے مطابق محایل میں موسلا دھار بارش ہوئی- کئی تحصیلوں میں بارش سے وادیاں اور گھاٹیاں زیر آب آگئیں-
جدہ میں جسے باب الحرمین بھی کہا جاتا ہے- جمعرات کو مغرب سے قبل گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی-  گھروں کے سامنے کھڑی گاڑیاں اور سڑکوں پر چلنے والا ٹریفک گرد سے اٹ گیا- سورج غروب ہونے سے قبل ہی مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ہزارٹ اور لائٹیں آن کرکے ڈرائیونگ پر مجبور ہوگئے-
اخبار 24 کے مطابق  محکمہ موسمیات کی توقعات کے عین مطابق جمعرات کو جازان، عسیر، باحہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا-
طائف میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں- جن میں گاڑیاں سڑکوں پر کھڑے پانی سے گزرتی نظر آرہی ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: