انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ 'وہ نہیں سمجھتے کہ مہندر سنگھ دھونی انڈیا کے لیے کبھی دوبارہ کھیلیں گے۔'
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 'انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی گذشتہ ورلڈ کپ سے اب تک انڈیا یا کلب کی جانب سے کوئی میچ نہیں کھیلے اور لاک ڈاؤن ان کی واپسی کے امکانات کو مزید کم کر دے گا۔'
کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اہم ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) تاحال منعقد نہیں کی جا سکی اور اس لیگ کو مختصر یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مہندر سنگھ دھونی کو انڈین فوج کا لوگو اتارنا ہوگا: آئی سی سیNode ID: 422166
-
کورونا کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ ملتویNode ID: 464656
-
'کوہلی! کیا کر رہا ہے؟۔۔۔ چوکا مار نا چوکا'Node ID: 472591
ہربھجن سنگھ جو آئی پی ایل میں دھونی کے ساتھ چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیلتے ہیں، کا کہنا ہے کہ 'دھونی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی ان سے اس بارے میں بار بار استفسار بھی کر رہے ہیں۔'
ایک آن لائن فورم پر گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ 'یہ دھونی پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، آپ کو یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ دوبارہ انڈیا کی جانب سے کھیلنا چاہتے ہیں؟'
'جہاں تک مجھے معلوم ہے وہ دوبارہ انڈیا کی نیلی جرسی نہیں پہننا چاہتے، وہ آئی پی ایل کھیلیں گے، لیکن جہاں تک انڈیا کا تعلق ہے میرا خیال ہے کہ وہ یہ طے کر چکے ہیں کہ 2019 کا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری ایونٹ تھا۔'
