کورونا کے علاج پر تحقیق، سعودی سکالرز شامل
ریسرچ کے کئی مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی اور کنگ عبدالعزیز ٹیکنالوجی سٹی کے سکالرز نے نئے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے میں بین الاقوامی سکالرز کے ساتھ شریک ہیں۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ‘برنامج الیوم‘ (آج کا پروگرام) کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ریسرچ ٹیم کے رکن فہد السھیم نے بتایا کہ ریسرچ کا مقصد یہ جاننے کی کوشش کرنا تھا کہ وہ کیا اسباب ہیں جن کی وجہ سے وائرس شدت کے ساتھ متاثر کرتا تھا۔
ریسرچ کا دوسرا بڑا مقصد کورونا کے مریضوں کے جینیاتی نظام کا مطالعہ بھی تھا۔
ریسرچ سکالر نے بتایا کہ ریسرچ کے کئی نتائج برآمد ہوئے ہیں ان میں سے ایک کورونا بیماری کی سنگینی کا باعث ہونے والی تیرہ جینیاتی تبدیلیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دریافت کی بدولت مریضوں کے علاج میں معاون دیگر نکات دریافت کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔
سعودی سکالر کا کہنا ہے کہ جینیاتی تبدیلیوں سے کورونا کی بیماری سے مدافعی نظام میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ ریسرچ مختلف ملکوں کے 650 مریضوں پر کی گئی ہے۔