وائرل ویڈیو میں نازیبا زبان، خاتون کے خلاف کارروائی
اتوار 4 اکتوبر 2020 18:50
خاتون کے خلاف انفارمیشن کرائمز کے انسداد کا قانون لاگو ہوگا (فوٹو: الوطن)
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میں نازیبا زبان استعمال کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔
پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نازیبا زبان اور دشنام طرازی کرنے والی خاتون کی شناخت ہوگئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر انفارمیشن کرائمز کے انسداد کا قانون لاگو ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورس کے ماہرین نے اس بات کا پتا لگا لیا ہے کہ ویڈیو کلپ کس نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ویڈیو شیئر کرنے کی ذمہ دار سعودی خاتون عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔ فوجداری عدالت قانون کے مطابق خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گئی۔