Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سب سے بڑے ’واٹر فرنٹ‘ کا افتتاح 

واٹر فرنٹ پر 500ملین ریال کی لاگت آئی ہے۔ فوٹو العربیہ
عسیر کے ساحل پر سعودی عرب کے سب سے بڑے’ واٹر فرنٹ ‘ کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ 500ملین ریال کی لاگت سے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر کے ساحل پر اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اور جدید ترین جمالیاتی پیمانوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

 افتتاح گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کیا۔ فوٹو العربیہ

العربیہ نیٹ کے مطابق عسیر کے ساحل پر قائم کیاجانے والا واٹر فرنٹ 2.4ملین مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔ اس کا افتتاح گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کیا ہے۔ 
یہ واٹر فرنٹ سبزہ زاروں اور شائقین کی جملہ ضروریات پوری کرنے والی خدمات سے آراستہ ہے۔

عسیر کے ساحل پر سب سے بڑا واٹر فرنٹ تیار ہوا ہے۔ فوٹو العربیہ 

گورنر عسیر نے واٹر فرنٹ کا افتتاح کرکے دلی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ مچ سعودی وژن 2030 پر عمل درآمد کی روشن مثال ہے۔ یہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان او رولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آرزوﺅں کا ترجمان ہے۔
                
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: