Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کسی عمرہ زائر میں کورونا کا انکشاف نہیں ہوا‘

’عمرہ کے پہلے دن تمام زائرین کا ابتدائی معائنہ ہوا ہے، کسی بھی زائر میں کورونا نہیں تھا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ عمرہ زیارت کی بحالی کے پہلے دن کسی بھی عمرہ زائر میں کورونا کا انکشاف نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ 'عمرہ زیارت کی مرحلہ وار بحالی کے ساتھ وزارت نے زائرین کے لیے جامع منصوبہ تیار کر رکھا ہے جس پر سختی سے عمل ہو رہا ہے۔'
'مسجد الحرام میں عمرے کے پہلے دن تمام زائرین کا ابتدائی معائنہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کسی بھی زائر میں کورونا نہیں تھا۔'
'وزارت صحت کی نگرانی اور ہدایات کے مطابق عمرے کے پورے عمل کو کورونا سے پاک رکھا جا رہا ہے۔'
محکمے نے کہا ہے کہ 'عمرہ زائرین کی مکہ آمد سے لے کر روانگی تک ہر مرحلے میں نگرانی کی جاتی ہے۔'
قبل ازیں مکہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل المطیر نے کہا تھا کہ 'اجیاد جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور عمرہ زائرین کے لیے تمام صحت خدمات موجود ہیں۔ تمام ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں صحت کا عملہ پوری طرح مستعد ہے۔'
'وزیر صحت کی ہدایت پر مکہ جانے والی سڑکوں اور حرم کے آس پاس کے علاقے میں معائنہ کرنے والی ٹیمیں چوکس ہیں۔'
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں