Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: ٹی بی ویکسین آزمانے کا فیصلہ

ٹرائل کے لیے طبی عملے کے 10 ہزار افراد کو بھرتی کیا جائے گا (فوٹو: پکسابے)
برطانیہ میں کورونا وائرس کے عالمی ٹرائل پر کام کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ تپِ دق (ٹی بی) کا علاج کرنے والی ویکسین کو برطانیہ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے پر استعمال کیا جائے گا تاکہ اس کا کووڈ 19 کے خلاف اثر کا جائزہ لیا جاسکے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کر مطابق بی سی جی ویکسین، جو کہ ٹی بی کے خلاف حفاظت دیتی ہے، سانس لینے والی بیماریوں اور انفیکشن کے خلاف حفاظت فراہم کرتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر میڈیکل سکول کے پروفیسر جان کیمپبل کا کہنا تھا کہ عام طور پر بی سی جی کو مدافعت بڑھاتا ہوا پایا گیا ہے جس سے کووڈ 19 کے خلاف کچھ حفاظت مل سکتی ہے۔
'ہم یہ دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ بی سی جی ویکسین کووڈ 19 کے خطرے سے دوچار افراد کی حفاظت کر سکتی ہے یا نہیں۔ اگر وہ کرتی ہے تو ہم آسانی سے دستیاب یہ ویکسینیشن (لوگوں کو) دے سکتے ہیں۔'
برطانیہ کی یہ تحقیق پہلے سے جاری آسٹریلوی تحقیق کا حصہ ہے جو کہ اپریل میں شروع کی گئی تھی اور جس پر نیدرلینڈز، سپین اور برازیل میں بھی کام ہورہا ہے۔
بی سی جی ویکسین کو کووڈ 19 کے خلاف جنوبی افریقہ میں بھی آزمایا جارہا ہے۔
برطانیہ میں ٹرائل کے تحت ایک ہزار افراد جو کہ کیئر ہومز اور کمیونیٹی ہیلتھ کیئر میں کام کرتے ہیں، پر بی سی جی ویکسین آزمائی جائے گی۔
پوری دینا میں اس تحقیق کے ٹرائل کے لیے طبی عملے کے 10 ہزار افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔

شیئر: