Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیارہ ماہ سے لاپتہ سعودی مکہ سے مل گیا 

سیکیورٹی فورس نے اسے ہسپتال میں داخل کردیا تھا( فوٹو الریاض)
گیارہ ماہ سے لاپتہ سعودی شہری محمود الصمانی مکہ سے مل گیا ہے۔ اہل خانہ اسے گیارہ ماہ سے تلاش کررہے تھے۔ اچانک اپنے سامنے دیکھ کر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محمود الصمانی کے بھائی نے بتایا کہ وہ اسے گیارہ ماہ سے تلاش کررہے تھے۔ اسی دوران والد کا انتقال ہوگیا اور وہ اسے دیکھے بغیر دنیا سے چلے گئے۔ گیارہ ماہ بعد محمود الصمانی گھر واپس آگیا۔ 
الصمانی کے بھائی نے مزید بتایا کہ گھر سے بغیر بتائے چلا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورس نے اسے لاوارث انداز میں گھومتے ہوئے دیکھ کر مکہ کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا تھا۔ یہ واقعہ اس کی گمشدگی کے دو ماہ بعد پیش آیا۔ اس کے بعد وہ دس ماہ تک ہسپتال میں زیرعلاج رہا۔ شفا یاب ہونے پرگھر واپس آگیا۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: