Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائے ربع الخالی: دو لاپتہ شہری مل گئے

سعودی سرحدی سکیورٹی فورس نے صحرائے ربع الخالی میں لاپتہ ہونے والے دو شہریوں کو تلاش کر لیا ہے۔
مشرقی ریجن میں سرحدی سکیورٹی فورس کے ترجمان میجر عمر بن محمد الاکلبی نے کہا ہے کہ ’ایک شہری نے اطلاع دی تھی کہ ان کے والد اور چچا اتوار سے لاپتہ ہوگیے ہیں‘۔

شہری نے کہا ہے کہ ’وہ دونوں صحرا گیے تھے جن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ان کی گاڑی کے ٹائر صحرا میں دھنس گیے ہیں‘۔
میجر عمر الاکلبی نے بتایا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سراغ لگانے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’صحرا میں 20 کلو میٹر اندر جانے کے بعد ایک شہری کو تلاش کرلیا گیا جو اپنی گاڑی کے پاس بیٹھا ہوا تھا جبکہ دوسرا شہری اس سے 12 کلومیٹر دور پایا گیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’شہریوں کی ریت میں پھنسی ہوئی گاڑی کو نکالا گیا اور انہیں امداد فراہم کر کے محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے‘۔

میجر الاکلبی نے صحرا جانے والوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’صحرا جانے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔ ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی حالت پیش آجائے تو سرحدی سیکیورٹی فورس سے رابطہ کریں‘۔
 

شیئر: