آپ نے شاید سنا ہوگا کہ اس ہفتے بالی وڈ کے سب سے بڑے ستارے نہ صرف زمین پر اترے بلکہ انصاف اور تحفظ کی تلاش میں دلی ہائی کورٹ کےدروازے پر دستک دینے پہنچ گئے۔
ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے لیکن پانی شاید سر سے گزر گیا ہوگا۔ ورنہ ان میں سے زیادہ تر کے پاس کہاں فرصت ہے کہ کسی کے پھڈے میں ٹانگ اڑائیں۔ وہ منفی ردعمل کے خوف سے خاموش ہی بیٹھنا پسند کرتے ہیں، ہمیشہ یہ ڈر رہتا ہے کہ اگر کسی سماجی یا سیاسی تنازع پر کچھ بولے تو ان کی فلموں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اور فلموں سے ان کی روزی روٹی چلتی ہے۔
فلموں سے روزی روٹی تو ہالی وڈ کے سٹارز کی بھی چلتی ہے لیکن وہ کبھی سٹینڈ لینے سے نہیں گھبراتے۔ لیکن یہ بحث پھر کسی دن، آج ذکر صرف اظہار خیال اور پریس کی آزادی کا جو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ممبئی پولیس کا سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات کا فیصلہNode ID: 485661
-
بالی وڈ میں کچھ لوگ نشہ کرتے ہیں: اکشےNode ID: 509116
-
سُشانت سنگھ کیس میں ریا چکرورتی کی مشروط ضمانتNode ID: 509651