Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: جعلی ویزے فروخت کرنے والا اہلکار گرفتار

 
منامہ: بحرینی پولیس نے شہریت، پاسپورٹ اور اقامہ دفتر میں کام کرنے والے ملازم کو جعلی ویزے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ادارے کا ملازم ہونے کی حیثیت سے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا ۔ ایک معروف بحرینی تاجر کے نام پر جعلی ویزے نکلوائے اور ایک بنگلہ دیشی تارک کے ساتھ مل کر ویزے فروخت کئے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے لئے 8مارچ کی تاریخ رکھی ہے۔
 

شیئر: