مقدس مساجد کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین میں سینیٹائزر اور تحائف تقسیم کرائے- تحائف تقسیم کرنے والی ٹیم میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری بھی شامل تھے-
مزید پڑھیں
-
عمرہ زائرین کو ماسک اور سینیٹائزر کے تحائفNode ID: 509321
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ 5 برس سے ایک پروگرام چلا رہی ہے جس کا سلوگن ’عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے کارکنوں کے لیے باعث اعزاز‘ ہے- انتظامیہ ہر سال اس کے تحت زائرین میں تحائف تقسیم کرتی ہے- رواں سال کورونا کی وبا کے پیش نظر سینیٹائزرز، صفائی کا سامان اور ماسک وغیرہ تقسیم کیے جارہے ہیں- امراض سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کا لٹریچر بھی پیش کیا جارہا ہے-
مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ماتحت ائمہ کرام کا شعبہ یہ خدمت اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے ہے- ابتدا میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس بھی اس مہم میں شریک رہے-