Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: غیرملکی پروفیشنلز کے لیے بڑی سہولت

غیرملکی پروفیشنلزاور اہل و عیال کو سال بھر کا اقامہ جاری ہوگا (فوٹو: الامارات الیوم)
دبئی کے حکام نے آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیرملکی پروفیشنلز کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے-
دبئی نے ’آن لائن ڈیوٹی پروگرام‘ متعارف کرایا ہے- اس کے تحت آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیرملکی پروفیشنلز اور ان کے اہل خانہ کو سال بھر کا اقامہ جاری ہوگا اور یہ قابل توسیع ہوگا- غیرملکی کارکن اپنی ان کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ کام انجام دیتے رہیں گے جن کے صدر دفاتر دبئی سے باہر واقع ہیں-
اخبار 24 کے مطابق دبئی حکام نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام کے تحت غیرملکی پروفیشنلز کو اقامہ دینے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط مقرر کی ہیں-
اقامہ لگواتے وقت پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہونا ضروری ہے-
دبئی میں کم از کم ایک سال تک  کا میڈیکل انشورنس موثر ہو-
کمپنی کے ساتھ کم از کم ایک سال تک کی ملازمت کا معاہدہ بھی منسلک ہو-
آخری تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا-
کم از کم تنخواہ 5 ہزار ڈالر ہونا ضروری ہے-
بینک سے آخری تین ماہ کی تنخواہ سلپ بھی پیش کرنا ہوگی-
اقامہ فیس 287 ڈالر ادا کرنا ہوگی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: