Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک پراسیکیوشن میں 51 خواتین انسپکٹرز تعینات

خواتین انسپکٹرز کو لیڈیز جیلوں کی نگرانی کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی پبلک پراسیکیوشن کی تاریخ میں پہلی بار 51 سعودی خواتین نے انسپکٹر کے عہدے کا چارج لے لیا- یہ نشہ آور اشیا اور ذہن کو ماؤف کرنے والی اشیا کے کاروبار میں ملوث خواتین سے پوچھ گچھ کریں گی-


ان خواتین کو ایک سال قبل ٹریننگ کورس کرایا گیا تھا (فوٹو: العربیہ)

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نئی انسپکٹر خواتین میں سے ایک نے بتایا کہ تقرری سے قبل انہیں ایک سال کا ٹریننگ کورس کرایا گیا- انہیں فوجداری جرائم کی کارروائی کے قانون سے متعارف کرایا گیا- ان خواتین کو سکیورٹی اداروں کی نگرانی اور متعلقہ مسائل و مقدمات کا مطالعہ کرایا گیا-
انسپکٹر خواتین کا کہنا ہے کہ ڈھائی ماہ قبل انہوں نے چارج لیا تھا، اب وہ سرکاری خزانے، اخلاق سوز سرگرمیوں اور آبرو سے متعلق وارداتوں کے مقدمات میں پوچھ گچھ کررہی ہیں- علاوہ ازیں انہیں خواتین کی جیلوں کی نگرانی کی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے جبکہ لڑکیوں کے نگراں اداروں اور پناہ گاہوں پر نظر رکھنے کا کام بھی سپرد کیا گیا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: