دہشتگردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے، کینیڈین وزیراعظم
اوٹاوہ ۔۔۔۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کے واقعات کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے۔ نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں ۔ نیوزی لینڈ میں جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کینیڈین پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم میں شریک ہیں۔انہوں نے عالمی رہنماﺅں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر کوششوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں۔ نیوزی لینڈ میں جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے، ہم آج سے نفرت کے خلاف قدم اٹھا سکتے ہیں یہ بتانے کےلئے اب بہت ہوچکا ہے، آج کے بعد منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے بچ نہیں پائیں گے۔ نفرت کے خلاف مسلمان، مسیحی، یہودی، گورے، کالے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔