چارلی ایبڈو کے دفتر کے قریب چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار
یہ حملہ چارلی یبڈو کے پرانے دفتر کے قریب پیش آیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پیرس میں حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کے پرانے دفتر کے قریب چاقو حملے کے مرکزی حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا ملزم سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔
اس حملے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، دو افراد کی حالت نازک ہے۔
اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ دو مشتبہ افراد نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
فرانس کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیرس میں ایک سنجیدہ واقعہ پیش آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’چار افراد زخمی ہوئے ہیں اور دو افراد کی حالات نازک ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ واقعہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کے پرانے دفتر کے سامنے ہوا ہے۔
یہ واردات اس وقت ہوئی جب پیرس میں چارلی ایبڈو پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کیس کی سماعت جاری تھی۔
چارلی اینڈو میگریزن کا موجودہ پتا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا گیا ہے۔
2015 میں چارلی ایبڈو پر حملہ ہوا تھا، اس حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں کارٹونسٹ بھی شامل تھے۔
القاعدہ نے اس وقت چارلی ایبڈو پر دوبارہ حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف کیس سماعت جمعے کو دوبارہ اس وقت شروع ہوئی جب ایک ملزم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹو آیا۔
سماعت کا آغاز دو ستمبر کو ہوا تھا تاہم ایک مجرم کی علالت کے باعث مقدمہ ملتوی ہو گیا تھا۔