پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے کے بعد پہلے مزار قائد پر حاضری دی۔
مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوا دیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزرا نے مزار قائد کے احاطے میں سیاسی نعرے لگانے کے اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
-
گوجرانوالہ: نواز شریف کی دھواں دار تقریرNode ID: 511481
-
یہ پوسٹرز پاکستان پیپلز پارٹی کے ہیں یا پاکستان مسلم لیگ ن کے؟Node ID: 511891
-
پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ، پیپلز پارٹی کی مہمان نوازیاںNode ID: 511906
مریم نواز اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر نعرے لگوانا قابل قبول نہیں۔ ’
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ’ان کرمنلز نے مزار قائد کے تقدس کو پامال کیا ہے‘۔
جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز کو اپنے کیے پر معافی مانگنی چاہیے۔
ٹوئٹر صارف حمزہ رانا نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی دیگر کارکنان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایم ایل ن والے جناح صاحب کو ان کی آخری آرام گاہ پر بھی تنگ کر رہے ہیں، سندھ حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر مزار قائد کے احاطے میں ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے مزار قائد کا تقدس پامال کیا۔ انہوں نے کراچی تھانے میں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر اور دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی۔
PMLN disturbing late Jinnah Shab even in his last place.
Sindh government should not tolerate this halarious fashion. #PDMKarachiJalsa#PDMcircusInKarachi pic.twitter.com/rAveAKDfyX— Hamza Rana (@itshamzaharoon) October 18, 2020
قبل ازیں مریم نواز کراچی پہنچیں تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ کے باہر موجود تھی۔
کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول برسائے اور گاڑی کے بونٹ پر ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے پرتپاک استقبال کے لیے ’ریڈ انڈینز‘ کا روپ دھارے کارکن ڈانس بھی کرتے رہے جس کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں