ظہران مال میں سب سے بڑے سینما گھر کا افتتاح
نیا سینما گھر 18 سکرینز پر مشتمل ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں المراکز العربیہ کمپنی نے مشرقی ریجن کے معروف شہر ظہران کے ’الظہران مال‘ میں مملکت کے سب سے بڑے سینما گھر کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق المراکز کمپنی نے پیر کو بیان میں کہا کہ نیا سینما گھر 966 مربع میٹر کے پلاٹ پر بنایا گیا ہے۔ اس میں 237 نشستوں کی گنجائش ہے اور یہ 18 فلمی سکرینز پر مشتمل ہے۔
بیان میں المراکز کمپنی نے کہا کہ یہ سینما گھر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے پچاس فیصد کی گنجائش سے شروع کیا جارہا ہے اور تا اطلاع ثانی اسی طرح کام کرے گا۔
المراکز کمپنی کہنا ہے کہ سینما گھر نے آن لائن مشین ٹکٹوں کے نصب کی ہے۔ شائقین کو اسی مشین سے ٹکٹ حاصل کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فیصل الجدیعی نے بتایا کہ مملکت میں سب سے بڑے سینما گھر کے افتتاح کا پروگرام وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے کیا گیا۔
الجدییعی نے کہا کہ ظہران مال میں سینما گھر کے افتتاح سے کمپنی کے تجارتی مراکز میں دسویں سینما گھر کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کمپنی مملکت کے مختلف علاقوں میں 103 فلمی سکرینز کی مالک ہے۔