Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزاع المنصوری کی واپسی سنیماؤں میں دکھائی جائے گی

خلانورد کی واپسی دوپہر ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 3 بجے تک ہوگی (فوٹو: الامارات الیوم)
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں جانے والے پہلے اماراتی ’ہزاع المنصوری‘ جمعرات کو واپس زمین پر پہنچیں گے۔ ہزاع المنصوری کی واپسی ملک بھر کے سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی۔
ہزاع المنصوری خلا میں قدم رکھنے والے پہلے عربی ہیں جو آٹھ دن کا خلائی مشن مکمل کر کہ زمین پر واپس لوٹیں گے۔  
مقامی اخبار البیان کے مطابق اماراتی خلا نورد ہزاع المنصوری کی واپسی کا مکمل سفر مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 3 بجے تک مختلف سینما گھروں میں براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔
قومی کونسل برائے میڈیا واپسی کی مکمل کارروائی دکھانے کا اہتمام کرے گی۔ کونسل نے کہا ہے کہ تمام سینما گھروں میں مفت داخلہ ہوگا۔ 

کونسل نے سینما گھروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جہاں واپسی کا سفر دیکھا جاسکتا ہے (بشکریہ: البیان)

کونسل نے ابوظبی اور دبئی سمیت دیگر شہروں میں سینما گھروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جہاں واپسی کا سفر دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے خلائی شٹل قازقستان اترے گی۔ 
 

شیئر: