Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کو ’لُڈو‘ کے لیے ’کب تک انتظار کرنا پڑے گا‘

اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم دیکھنے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو کی آنے والی نئی فلم ’لُڈو‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اداکار عامر خان پوچھا ہے کہ ’لُڈو دیکھنے کے لیے کب تک انتظار کرنا پڑے گا۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا لُڈو کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا، کب تک انتظار کرنا پڑے گا۔ باسو اپنے ساتھیوں کے لیے ورچول سکریننگ کا انتظام کیوں نہیں کرتے۔‘
اس فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو ہیں۔ فلم کے بارے میں ٹویٹ پر اداکار ابھیشک بچن نے عامر خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ فلم نیٹ فلکس پر دکھائی جائے گی۔
اداکار ابھیشک بچن نے پیر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’زندگی کا کھیل ہے، اور لُڈو کے ڈائس کا کوئی بھروسہ نہیں۔ کب بازی پلٹ جائے۔ کسی کو نہیں پتا۔‘
انڈین ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم میں چار صف اول کے اداکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
اس فلم میں اداکار ابھیشک بچن، راجکمار راؤ، ادتیہ رائے کپور، روہیت سارف، ثانیہ ملہوترا، فاطمہ ثنا شیخ اور پنکج تریپاتی ہیں۔
اداکار ابھیشیک بچن اس فلم میں اغواکار کا کردار ادا کر رہے ہیں، ٹریلیر میں نہیں دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ پیشہ کیوں اپنایا۔
فلم میں انہوں نے ایک چھوٹی سی بچی کو اغوا کیا ہے اور اسی سے تاوان وصول کرنے کی ٹپس لیتے ہیں۔
اداکار راجکمار ایک ہوٹل میں بطور ویٹر کام کر رہے ہیں اور ہر وقت فلمی انداز اپنائے رکھتے ہیں۔ ان کو فاطمہ ثنا شیخ نامی کریکٹر سے محبت ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ انہیں ان کے شوہر کو جیل سے بھگانے میں مدد کرتے ہیں۔

شیئر: