بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی کے ساتھ نئی بالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نئی فلم کا نام ’سرکس‘ رکھا گیا ہے جو کہ مشہور انگریز شاعر اور ڈرامہ نگار شیکسپئر کے ڈرامے ’کامیڈی آف ایرر‘ پر مبنی ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرننڈس اور پوجا ہج شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ خانز کا انڈین ٹی وی اینکرز پر مقدمہNode ID: 510841
-
کینسر سے چھٹکارے کی امید، ’ہیئر سٹائل بنوا کر اچھا لگا‘Node ID: 511356
-
کنگنا کی نئی مشکل، عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکمNode ID: 511771
’سرکس‘ میں وارن شرما، سدھارتھا جادھو، جونی لیور، سنجے مشرا، ویرجیش ہیرجی، وجے پٹکر، مکیش تیواری، انیل چرنجیٹ، اشوینی کلسکر اور مرلی شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق سرکس کی شوٹنگ اگلے میینے سے شروع ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی، گوا اور اوٹی میں کی جائے گی۔
روہت شیٹھی نہ صرف فلم کی ہدایات دے رہے ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
فلم ’سرکس‘ 2021 کے موسم سرما میں سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم سرکس رنویر سنگھ کی روہت شیٹھی کے ساتھ تیسری فلم ہے۔ روہت شیٹھی ہی نے رنویر سنگھ کو اپنے ڈراموں اور 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم سمبا میں متعارف کرایا تھا۔
