جدہ میں پہلی لیبر سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط بدھ کو ہوں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقے ابرق الرغامہ میں پہلی مکمل لیبر سٹی قائم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے معاہدے کی تفصیلات طے کرلی گئیں۔
میونسپلٹی کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کو معاہدے کی تقریب منعقد ہوگی۔ سرپرستی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔
جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
جدہ میں پہلی لیبر سٹی اپنی نوعیت کی منفرد ہوگی۔ اس میں ورکرز کو رہائش کے علاوہ صحت، تفریحات اور کھیلوں کی سہولتیں بھی مہیا ہوں گی۔
یاد رہے کہ کورونا وبا کے دوران ورکرز کی رہائش کے حوالے سے متعدد مسائل ابھر کر سامنے آئے تھے۔ جنہیں سعودی حکومت نے جدہ سمیت تمام بڑے شہروں میں حل کرنے کے لیے موثر اور فوری اقدامات کیے تھے۔
وعدہ کیا گیا تھا کہ آئندہ ایسے رہائشی مراکز قائم کیے جائیں گے جو حفظان صحت اور ضوابط کے عین مطابق ہوں گے۔ان میں سماجی سہولتیں بھی ورکرز کو فراہم کی جائیں گی۔