Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار کے اندر موجود بدبو سے کیسے بچا جائے؟

گاڑیوں کی صنعت کے ماہرین نے صفائی کے لیے چند مشورے دیئے ہیں (فوٹو:
بہت سارے لوگ گاڑی کی ظاہری صفائی پر اکتفا کرتے ہیں جبکہ اندرونی اجزا اور خاص طور پر تنگ جگہوں کی صفائی پر توجہ نہیں دیتے۔ 
وقت کے ساتھ گاڑی کے اندر تنگ جگہوں کو صاف نہ کرنے کی وجہ سے بدبو پھیل جاتی ہے اور بعد میں اسے صاف کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 
گاڑیوں کی صنعت کے ماہرین نے صفائی کے لیے چند مشورے دیئے ہیں جو درج ذیل ہیں: چمڑے کی سیٹوں پر پانی کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ پانی کے استعمال سے چمڑہ پھٹ سکتا ہے یا سکڑ سکتا ہے۔ 

 

سیٹوں پر یا دیگر جگہوں پر چاکلیٹ یا کھانے پینے کے داغ دھبے صاف کرنے کے لیے خصوصی سپرے لیا جائے جو فارمیسی کے علاوہ عام دکانوں میں ملتا ہے۔ 
گاڑی کا کیبن صاف کرنے کے لیے خصوصی ویکیوم کلینر کا استعمال بہتر ہے، ویکیوم سے نہ صرف سیٹوں کی صفائی ممکن ہے بلکہ تنگ جگہوں کو بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔ 
دودھ وغیرہ کے دھبوں کو صاف کرنے کے لیے خصوصی صفائی کی ادویہ کا استعمال بہتر رہتا ہے ۔ 
گاڑی کی عمومی صفائی کے لیے کیمیائی یا گھریلو اشیا کا استعمال نہ کیا جائے، اس کے لیے ہمیشہ گاڑی کی صفائی کے لیے تیار کی جانے والی ادویہ اور اشیا کا استعمال کریں کیونکہ گھریلو یا کیمیائی اشیا سے تیار کی گئی ادویہ سے سیٹیں خراب ہوسکتی ہیں۔

شیئر: