Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین سالہ بچے نے اپنی سالگرہ پر خود کو گولی مار لی

گولی بچے کے سینے میں لگی اور وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا (فوٹو: میامی ہیرلڈ)
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک تین برس کے بچے نے اپنی سالگرہ کے موقعے پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو ہیوسٹن سے 25 کلومیٹر دور یہ بچہ اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منا رہا تھا کہ اچانک گھر والوں کو گولی چلنے کی آواز آئی۔
پولیس کے مطابق گولی بچے کے سینے میں لگی اور وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو ایک پستول ملا جو کسی رشتہ دار کی جیب سے گرا تھا۔
’ایوری ٹاؤن فار گن سیفٹی‘ نامی ایک گروپ نے کہا ہے کہ رواں برس کے شروع ہونے سے لے کر اب تک بچوں کے ہاتھوں سے گولی چلنے کے 229 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں اب تک 97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں ایک تہائی لوگوں کے پاس اپنا اسلحہ ہے جسے رکھنے کی امریکی آئین میں اجازت دی گئی ہے۔
ٹیکساس کا شمار ایسی ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں اسلحہ رکھنے کی سب سے زیادہ چھوٹ دی گئی ہے۔

شیئر: