مسجد نبوی میں ایک ہفتے میں 56 لاکھ زائرین کی آمد
جمعرات 23 جنوری 2025 13:26
’مذکورہ ہفتے کے دوران 5 لاکھ 87 ہزار 360 افراد نے سلام پیش کیا ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے کے دوران 56 لاکھ 53 ہزار395 زائرین کی آمد ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کے استقبال کے لیے تمام سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہفتے کے دوران 5 لاکھ 87 ہزار 360 افراد نے سلام پیش کیا ہے‘۔
’اسی طرح 3 لاکھ 90 ہزار 923 افراد نے روضہ میں نماز ادا کی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے 959 زائرین کی ان کی اپنی زبانوں میں رہنمائی کی گئی‘۔
’زائرین مسجد نبوی کو 24 ہزار 53 لیٹر زمزم پیش کیا گیا ہے جبکہ اس عرصے کے دوران لیباٹری ٹیم نے زمزم 48 نمونوں کا معائنہ کیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پیر اور جمعرات کو ایک لاکھ 69 ہزار 382 افراد کا روزہ إفطار کرایا گیا ہے‘۔