Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ انسداد کرپشن کے ایک اہلکار سمیت 123 افراد گرفتار

’گرفتار شدہ اہلکار نے ایک کمشنری کی میونسپلٹی کے سربراہ کے ساتھ ناجائز طور پر مراعات کی ہیں جو اس کا رشتہ دار تھا‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ اس نے اپنے ایک اہلکار سمیت کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت متعدد دیگر امور میں ملوث 123 افراد پکڑے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ( واس) کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’ادارہ انسداد کرپشن سے وابستہ ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ایک کمشنری کی میونسپلٹی کے سربراہ کے ساتھ ناجائز طور پر مراعات کی ہیں جو اس کا رشتہ دار تھا‘۔
’میونسپلٹی کا سربراہ متعدد کیسز میں ملوث تھا جس کا معاملہ ادارے میں زیر تفتیش تھا، ادارے کے اہلکار نے رشتہ داری نبھاتے ہوئے اس کی فائلوں کو دبانے کی کوشش کی ہے‘۔
’تفتیش کے بعد جب معاملہ کا انکشاف ہوا تو ادارے نے اپنے اہلکار کو گرفتار کر کے تفتیش کا حکم دے دیا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ایک اور کیس حکومتی اراضی پر قبضے کا ہے جس میں ایک عدالت کا جج، ایک گورنریٹ کا سابق سکریٹری، ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور تین شہری ملوث ہیں، مذکورہ افراد نے ناجائز طور پر زمین کے ملکیتی دستاویزات نکلوائے تھے‘۔
ادارنے بتایا ہے کہ ’ایک اور کیس میں کسی عسکری شعبے کا جنرل ملوث ہے جس نے ایک غیر ملکی کمپنی کو متعدد ٹینڈر جاری کروائے، اس پر اسے 400 ملین ریال رشوت دی گئی، یہ رقم بیرون ملک اس کے اکاؤنٹ میں ٹرنسفر کی گئی تھی‘۔
’ایک زیر تفتیش کیس پبلک پراسیکیوشن کے دو اہلکاروں کے متعلق ہے جنہوں نے کسی کا کیس ختم کرنے کے لیے اس سے 53 لاکھ ریال رشوت طلب کی ہے‘۔

شیئر: