مکہ میں ایک تیز رفتار گاڑی مسجدِ حرام کے صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے ایک بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے مکہ ریجن کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جمعے کی شب ساڑھے دس بجے پیش آیا۔
گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق ڈرائیور مسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پر تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا۔
The man who crashed his car into a door at the #GrandMosque in #Makkah on Friday night was in an "abnormal" condition, say Saudi security authorities https://t.co/xfjCpEYARo pic.twitter.com/rEcfqOTR7b
— Arab News (@arabnews) October 31, 2020