Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے زیورات کو چمکدار بنائیں

گیلے زیورات پہننے میں احتیاط کی جائے کیونکہ یہ جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش
اگر آپ کے سونے کے زیورات چکمدار نہیں رہے تو انہیں بآسانی چکمدار بنا سکتے ہیں، اس کے لیے ہم آپ کو کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں۔
1- صابن کے پانی کا ایک پیالہ لیں جس میں تھوڑے پانی کا مزید اضافہ کرلیں، اسے اچھی طرح مکس کرلیں، آپ غیرسوڈیم کاربونیٹیڈ پانی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں کیونکہ اس مائع میں موجود کاربونیٹ جمع ہونے والی گندگی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ ہمیشہ صفائی کے لیے گرم پانی کا استعمال کیا جائے خصوصا جب کسی پتھر وغیرہ کی صفائی کرنی ہوتو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ اس لیے کچھ پتھر بڑے نازک ہوتے ہیں گرم پانی سے ان کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس  پانی اگر ٹھنڈا ہوتو وہ بھی فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ اس سے گندگی مزید پختہ ہوجاتی ہے۔
2- پانی کے محلول میں زیورات بھگو دیں، انہیں 30 منٹ تک رکھیں۔ پانی میں چونکہ صابن کی آمیزش ہوگی اس لیے وہ زیورات کو صاف اور چمکدار بنادے گا۔ ہر طرح کی میل کچیل اس سے اتر جائے گی۔
3- نرم ریسوں کا برش کے ساتھ زیورات کو آہستہ سے صاف کریں- زیورات کے ہر ٹکڑے کو علیحدہ رگڑیں، کونوں اور دستوں پر خصوصی توجہ دیں جہاں گندگی چھپی ہوسکتی ہے۔
4- ہر ٹکڑے کو گرم بہتے ہوئے پانی سے دھوئیں۔ اچھی طرح دھونے سے میل کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے، جو پہلے برش کے ذریعہ باقی رہ گئی تھی۔
5- سونے کے ٹکڑوں کو نرم کپڑے سے خشک کریں۔ اس کے بعد ایک تولیہ پر چھوڑ دیں تاکہ وہ  دوبارہ پہننے سے پہلے ہوا میں مکمل طور پر خشک ہو جائیں۔
اگر آپ کے زیورات گیلے ہیں تو انہیں پہننے سے آپ کی جلد میں نمی جا سکتی ہے اور جلد کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔.

شیئر: