Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ریستوران جانا 'خطرے سے خالی نہیں'

ایک جدیدریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریستوران میں جانا کورونا وائرس کا خطرہ مول لینے کے مترادف ہے (فوٹو:ٹوئٹر)
کورونا وائرس دنیا بھرمیں روزانہ کئی اموات  کا سبب بن رہا ہے اور ابھی تک اس کی شدت میں کمی نہیں آئی۔ اس لیے ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے  جن کی وجہ سے آپ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ایک جدیدریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریستوران میں جانا کورونا وائرس کا خطرہ مول لینے کے مترادف ہے۔
امریکی محکمہ صحت کی جانب سے شائع کردہ اس جدید ریسرچ کے مطابق جب لوگ ریستوران کا رخ کرتے ہیں تو وہاں بھیڑ ہوجاتی ہے  جس سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
مزید یہ کہ ریستوران میں کھانا کھانے کے لیے ماسک اتارنا پڑتا ہے اور اس طرح کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
اس کے برعکس پبلک ٹرانسپورٹ میں ایسا نہیں ہوتا، میٹرو، ریل گاڑی یا دیگر ذرائع  میں ماسک اتارنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آتی۔
تحقیق کے نمونے اور ابتدائی نتائج:
محققین نے ایسے 300 افراد کو ایک سوالنامہ دیا جو امریکہ کے مختلف گیارہ بڑے ہسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کرواکر واپس آئے تھے۔ ان میں سے آدھے سے زائد افراد کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
سوالنامہ میں یہ تین سوال پوچھے گئے تھے:
کیا آپ کورونا  علامات ظاہر ہونے سے 14 دن پہلے کبھی خریداری کے لیے نکلے تھے؟
کیا آپ نے پبلک ٹرانسپورٹ پہ سفر کیا؟
کیا آ پ کسی ایسی  جگہ  گئے جہاں دس سے زائد افراد جمع ہوں، جیسے ریسٹورنٹ، اسپورٹ کلب وغیرہ

ریستوران میں کھاتے ہوئے ماسک اتارنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)

ماہرین نے ان تمام افراد سے یہ تحقیق کی کہ وہ ماسک کا مسلسل استعمال کرتے ہیں اور ہر طرح کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرتے ہیں لیکن  جب کسی ریسٹورنٹ گئے تو صرف اسی وقت انہوں نے اپنا ماسک اتارا۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے افراد جو کسی ریسٹورنٹ گئے تھے ان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے بہ نسبت ان افراد کے جنہوں نے خریداری یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کیا تھا۔
ریسرچ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ریستوران سے کورونا وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ یا سپورٹس کلب وغیرہ میں یہ تعداد کم ہے۔

شیئر: