Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین گالف کھیلنے اور سیکھنے کے لیے پر جوش

خواتین کو مفت گولف سیکھنے کی اجازت ہو گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی خواتین گالف اور اس کے ساتھ ہونے والے فوائد سے واقف ہونے کے بعد مملکت کے گولف گرینز پر نئی رکاوٹیں توڑ رہی ہیں۔
اگرچہ گالف سعودی مملکت میں نسبتا نیا کھیل ہے لیکن خواتین کو نئے مواقع اور سپورٹ کے ذریعے کھیل کو اپنانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
گالف مردوں کے زیر اثر کھیل ہے۔ خواتین کھیل میں دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود  دنیا بھر میں اس کی کم نمائندگی کرتی ہیں۔
حال ہی میں شروع کردہ کھیلوں کے اقدام سے خواتین کو مملکت میں مفت گولف سیکھنے کی اجازت ہو گی۔ 
دی آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنینشل جسے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے پیش کیا گیا مملکت کے لیے پہلا قدم ہے۔
ایک اور پروجیکٹ،گالف سعودی انوویٹو ’لیڈیز فرسٹ کلب‘  گالف کے سبق، ڈرائیونگ رینج تک رسائی اور تین مختلف کورسوں پر مکمل 18 ہول راؤنڈ سمیت اعزازی ممبرشپ پیش کرے گا۔
یہ پیش کش تمام سعودی خواتین کے لیے اوپن ہے جس کی ابتدائی رکنیت 1000 سے منسلک ہے۔
26 سالہ سعودی کاروباری سارہ العریفی نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ سعودی خواتین گولف کلب کے امکان سے پرجوش ہیں۔
 العارفی نے کہا کہ اگرچہ کھیلوں کو عالمی سطح پر مرد کا غلبہ سمجھا جاتا ہے، مملکت میں کھیل تیزی سے ترقی کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے منصوبے ’بااختیار بنائے جائیں گے۔‘
العریفی نے نہ صرف گالف بلکہ ہر کھیل کی کمیونٹی بنانے کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

مملکت میں کھیل تیزی سے ترقی کر رہے(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے نکتہ نظر سے کھیل تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
’کسی خاص کھیل کے لیے کمیونٹی کا ہونا نہ صرف ضروری ہے،یہ ضروری ہے کیونکہ اس سے مسابقت ہوتی ہے اور یہ ہمارے لیے بطور صارف بہتر ہے۔ انہوں نے کہا بطور ایک صارف کمیونٹی میں مقابلہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اس سے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مقام پر منحصر ہے،سکیم میں شامل کھلاڑیوں کو ریاض گولف کلب، ڈیراب گالف کلب یا کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی کے رائل گرینز گولف اور کنٹری کلب میں ایک لیڈیز فرسٹ ممبر کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔
پی آئی ایف کے ذریعے پیش کردہ آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی تیاری کے دوران لیڈیز فرسٹ کلب باضابطہ طور پر لانچ کرے گا۔
یہ سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل سے دو دن قبل 12 سے 15 نومبر کے درمیان ہو گا جس میں چار گولفرز کی ٹیمیں 17 سے 19 نومبر تک 500000 ڈالر کی انعامی رقم کے لیے مقابلہ کرتی نظر آئیں گی۔

شیئر: