Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں، بیٹی اور بیٹا سعودی گالف ٹیم میں 

مقابلوں میں التلمسانی فیملی کے تین افراد شرکت کر رہے ہیں۔ فوٹو: الوطن
گالف کے عالمی مقابلوں میں التلمسانی فیملی کے تین افراد شرکت کر رہے ہیں۔ ماں، بیٹی اور بیٹا سعودی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
 الوطن اخبار کے مطابق رغدہ العیساوی نے بتایا ’میرے لیے یہ بڑے فخرکی بات ہے کہ اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ بیرون ملک گالف ٹورنامنٹ میں وطن عزیز کی نمائندگی کروں‘۔
رغدہ العیساوی نے جو استانی کے طور پر کام کر رہی ہیں کہا’ گالف کی تعلیم کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے کلب اور رائل گرینز گالف فیلڈ میں حاصل کی ہے‘۔

ہم سب موبائل سے آزاد ہوکر گالف کی پریکٹس کرتے ہیں۔فوٹو: الوطن

رغدہ العیساوی نے مزید کہا’ پہلی مرتبہ گالف ٹورنامنٹ میں مصر میںحصہ لیا تھا۔ سب نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ مجھے یقین ہے سعودی عرب میں گالف کا مستقبل روشن ہے‘۔
سولہ سالہ لیلی تلمسانی کا کہنا تھا’ سعودی عرب کی پہلی پیشہ ور گالف کھلاڑی بنا میرا خواب ہے۔ گالف کورس میں موجودگی کے دوران اندرونی خوشی ملتی ہے‘۔

گالف کی تربیت کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور رائل گرینز گالف فیلڈ میں حاصل کی ہے‘۔فوٹو: الوطن

التلمسانی فیملی نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کے دیگر گھرانے بھی اس میں حصہ لیں اور اس سے لطف اٹھائیں۔
 فیملی کے سربراہ محمد التلمسانی نے کہا’ مجھے گالف سے پیار ہے۔ ا س کی بدولت اپنا اچھا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزار پاتا ہوں۔ ہم سب موبائل سے آزاد ہوکر گالف کی پریکٹس کرتے ہیں۔میری بیٹی لیلی ، بیٹا عمر اور بیوی رغدہ سب گالف کے دیوانے ہیں۔

شیئر: