’بین الاقوامی معیشت کو بحران سے نکالنے میں مدد کی‘
ماجد القصبی نے انٹرنیشنل سٹینڈرز سمٹ کا افتتاح کیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے بدھ کو انٹرنیشنل سٹینڈرز سمٹ کا افتتاح کیا ہے۔
سمٹ کا اہتمام سعودی عرب کی صدارت میں جی ٹوئنٹی عالمی کانفرنسوں کے ضمن میں کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر ماجد القصبی نے بتایا کہ’ سعودی عرب عالمی معیشت کو بحران سے نکاللنے میں مدد دے رہا ہے‘۔
’مملکت نے عالمی معیشت کو درپیش بحرانوں سے نکالنے، باہمی تجارت کو فروغ دینے اورصنعتو ں کواٹھانے میں معاون وموثر طریقوں پرتمام بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے‘۔
القصبی نے کہا کہ ’اقتصادی، صنعتی اورسماجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل سٹینڈرز پر بھی کام کیا گیا۔ مملکت کی صدارت میں جی ٹوئنٹی کے اجلاسوں کے ساتھ اس حوالے سے پروگرام کیا گیا‘۔
وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب نے کورونا وبا سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں موثر کوشیشیں کیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت نے سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان مشترکہ جدو جہد کی منفرد مثال عالمی برادری کو پیش کی ہے‘۔
وزیر تجارت نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ سمٹ کے شرکا دنیا بھر میں ہمہ جہت ترقی جاری رکھنے کے لیے موثر سفارشات پیش کریں گے۔