جی ٹوئنٹی کے وزرائے تجارت اور سرمایہ کاری منگل کو ورچوئل اجلاس کریں گے جس کا مقصد تعاون کی پالیسی کو مستحکم بنانا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں جی ٹوئٹنی ممالک کورونا بحران کے دوران پائیدار معیشت کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی غور کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
جی ٹوئنٹی: تجارت پر کورونا کے اثرات کا جائزہ
Node ID: 468566 -
جی ٹوئٹنی:’تمام ممالک سفری پابندیاں ختم کرنے کی کوشش کریں‘
Node ID: 479136
جی ٹوئنٹی کے وزرائے تجارت اور سرمایہ کاری کورونا بحران کے باعث عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی سپورٹ کے لیے اقدامات کو بھی زیر بحث لائیں گے۔
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اجلاس کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
اس سال جی ٹوئنٹی کی سربراہی سعودی عرب کے پاس ہے اور وہ 21 اور 22 نومبر کو ریاض میں جی ٹوئٹنی سربراہ کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گا۔
یاد رہے کہ مئی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی وزرائے تجارت اور سرمایہ کاری کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے مسائل سے مل کر نمٹا جائے گا۔ تجارت اور سرمایہ کاری پر کورونا کی وبا کے اثرات کم کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔