Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سےعمرہ زائرین کی پہلی مرتبہ روضہ اطہر پرحاضری

تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے آٹھ ماہ بعد پہلی مرتبہ مسجد نبوی میں نماز ادا کی ہے۔
پاکستان اور انڈونیشیا سے آنے والے زائرین کے پہلے کاررواں کے افراد نے روضہ اطہر پر حاضری کی سعادت حاصل کی اس موقع پر فرط جذبات میں زائرین کی آنکھیں نم تھیں۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ زائرین اور نمازیوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے کورونا وائرس سے بچاو کے انتظامات کیے ہوئے ہے۔

انتظامیہ سیناٹائزنگ جدید آلات کی مدد سے کرا رہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

پابندی سے زیارت اور نماز کے حصوں کو سینیٹائز کرایا جا رہا ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ دلانوں، فرش، دروازوں کی سینیٹائزنگ جدید آلات کی مدد سے کرا رہی ہے۔ ماحول دوست سینیٹائزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔
مسجد نبوی کے ایسے تمام دروازے جن سے زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت ہے وہاں سینیٹائزنگ پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ بزرگوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 چار لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین کی آمد اور روانگی کا اہتمام کیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی مسجد الحرام آمد ورفت کو منظم کیا جا رہا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اس میں تعاون کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک انتظامیہ نے مسجد میں نو لاکھ 20 ہزار نمازیوں اور چار لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین کی آمد اور روانگی کا اہتمام کیا ہے۔
تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔

شیئر: