Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کو تیسرے میچ میں بھی شکست

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔
زمبابوے نے پاکستان کو 130رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔  پاکستان نے خوشدل شاہ اور عبداللہ شفیق کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے 15.2 اوورز میں ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور عبداللہ نے 33 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 27 رنز بنا کر ملٹن شمبا کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور فخر زمان نے 21 رنز بنائے۔
اس سے پہلے منگل کو ٹاس جیت کر زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو چمو چبابا اور برینڈن ٹیلر نے ٹیم کو گذشتہ میچوں کی نسبت بہتر آغاز فراہم کیا، تاہم عماد وسیم نے برینڈن ٹیلر کی قیمتی وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔
اس کے بعد کریگ ارون صرف چار رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ ایک گیند پر ریان برل بھی پویلین لوٹ گئے۔
چمو چبابا نے 31 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عثمان قادر نے انہیں بھی ڈھیر کر دیا۔
عثمان قادر نے ایک ہی اوور میں ملٹن شمبا اور ویزلے میڈھویرے کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

پاکستان یہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

زمبابوے کے رنز 87 تک پہنچے تو عثمان نے آخری گیند پر ایک اور وکٹ حاصل کر کے چوتھی کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے ڈیبیو کیا جبکہ عماد وسیم بھی فائنل الیون کا حصہ بنے۔
گذشتہ  میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو فتح کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا تھا. پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔
یا درہے کہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس سے پہلے کھیلی گئی ون ڈے سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی تھی۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں