سعودی عرب کے علاقے باحہ میں بیس سالہ لڑکی مکان کی چھت سے گرنے سے ہلاک ہوگئی۔ چھت سے گرتے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ ’یہ واقعہ قلوہ کمشنری میں پیش آیا ہے۔ نعش سرد خانے میں محفوظ کرا دی گئی‘ ۔
بیان میں سیکیورٹی فورس نے مزید کہا کہ’ واقعہ کے اسباب اور حالات دریافت کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے‘۔
’ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ لڑکی کے چھت سے گرنے کا واقعہ حادثاتی ہے، خود کشی ہے یا کسی جارحانہ عمل کا دخل ہے۔ حقائق کا پتہ چلنے پر سرکاری بیان جاری کیا جائے گا‘۔