سعودی عرب میں کورونا کے باوجود سینما منافع میں
جمعرات 12 نومبر 2020 6:04
دنیا بھر میں سینما کی آمدنی 80 فیصد تک کم ہوئی ہے۔(فوٹو: اخبار24)
رواں سال کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سینما کی آمدنی 80 فیصد تک کم ہوئی ہے۔
تاہم سعودی عرب میں سینما گھروں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔
اخبار 24 نے امریکی میگزین ورائٹی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ایم ای ٹی اے سینما فورم نے بتایا ہے کہ سینما گھروں کی آمدنی کے حوا لے سے سعودی عرب نے اس سال امارات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سعودی عرب میں گذشتہ 40 ہفتوں کے دوران 73 ملین ڈالر کے سینما ٹکٹ فروحت ہوئے ہیں۔
2019 کے مقابلے میں سعودی سینما گھروں کو سال رواں کے دوران 9 ملین ڈالر کا منافع ہوا ہے۔
فاکس سینما کے ایگزیکٹیو کیمرون مچل نے کہا کہ’ سعودی عرب واحد ملک ہے جہاں رواں سال سنیما گھروں کا کاروبار پھیلا ہے۔ سال رواں کے شروع میں سعودی سینما مارکیٹ کوچار فیصد منافع ہوا‘۔
ان کے مطابق رواں سال مارچ سے کورونا کے باعث سعودی عرب میں سینما گھر بند رہے۔ ’توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک منافع کی شرح آٹھ فیصد تک پہنچ جائے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ’ توقع یہ ہے کہ سینما مارکیٹ میں سعودی عرب کا منافع غیرمعمولی ہو گا۔ ہالی وڈ کو اس سال 220 ملین ڈالر کا منافع ہو ا ہے۔ مملکت کو 120 ڈالر کا ہوگا‘۔