Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے کیسے محفوظ رہیں، وزارت صحت کے مشورے

وزارت نے حفاظتی تدابیر کی خصوصی پابندی کی اپیل کی ہے۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے گھر کے باہر، دفتر یا تجارتی مراکز میں شاپنگ اور دیگر مقامات پر کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر کی خصوصی پابندی کی اپیل کی ہے۔
اخبار24 کے مطابق وزارت صحت نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں رہنمائی کی گئی ہے کہ سب لوگ دفتر، مسجد اور تجارتی مراکز میں کورونا وائرس سے خود کو کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
وزارت صحت نے ویڈیو میں دہرایا کہ سب لوگ حفاظتی ماسک استعمال کریں۔ مصافحہ سے پرہیز کریں، دفاتر میں دو میٹر کا فاصلہ بر قرار رکھیں۔ کسی کا سامان نہ استعمال کریں۔

ہاتھوں کوسیناٹائز کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

مسجد جاتے ہوئے اپنی جا نماز ساتھ لے کر جائیں۔ وضو گھرمیں کریں۔ نماز میں دو میٹر کے فاصلے کی پابندی کریں۔ تلاوت کے لیے قرآن پاک کا اپنا نسخہ استعمال کریں۔
ایک برتن میں کئی لوگ مل کر کھانا نہ کھائیں۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے ملتے ہوئے مصافحہ اشاروں سے کریں۔ درجہ حرارت چیک کریں۔
وزارت صحت نے تجارتی مراکز میں خریداروں کے ہجوم سے بچنے، چہرے اور غیر ضروری اشیا کو نہ چھونے، ہاتھوں کو سیناٹائز کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔

شیئر: