Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور ڈرون تباہ، دو دن میں حوثیوں کے پانچ حملے

 اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی ڈررون حملہ ناکام بنایا گیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ پیر کی شام  ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کا ایک اور بارودی ڈرون ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ حوثی دہشتگردوں نے جان بوجھ کر سعودی عرب کے جنوبی علاقے کے شہریوں اور سول تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بارودی ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی، وہ یہ کام مربوط پروگرام کے تحت مسلسل کر رہے ہیں۔
عرب اتحاد نے حوثی دہشتگردوں کے ڈرون کو نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا تھا۔
یاد رہے کہ حوثی دہشتگرد اتوار سے اب تک پانچ ڈرون حملے کرچکے ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی ڈررون حملہ ناکام بنایا گیا تھا۔
حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری آبادی اور نجی و سرکاری املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور جی سی سی نے سعودی سول تنصیبات اور عوام کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی دہشتگردوں کے مسلسل میزائل اور بارودی ڈرونز حملوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ 

شیئر: