ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی فتح کے بعد ٹرمپ اور ریپپلکن پارٹی کی جانب انتخابی مہم میں دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا کہ ان کے ووٹوں کو باقاعدہ طور پر چوری کیا گیا ہے۔
تاہم امریکی الیکشن حکام نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔
“REPORT: DOMINION DELETED 2.7 MILLION TRUMP VOTES NATIONWIDE. DATA ANALYSIS FINDS 221,000 PENNSYLVANIA VOTES SWITCHED FROM PRESIDENT TRUMP TO BIDEN. 941,000 TRUMP VOTES DELETED. STATES USING DOMINION VOTING SYSTEMS SWITCHED 435,000 VOTES FROM TRUMP TO BIDEN.” @ChanelRion @OANN
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 12, 2020
اس سے قبل امریکا میں صدارتی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران بھی انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر آپ قانونی ووٹوں کی گنتی کریں تو میں آسانی سے جیت جاؤں گا، وہ انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے ہیں‘۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی وفاقی اور ریاستی انتخابات کے سینئر عہدیداروں نے جمعرات کو اس حوالے ایک بیان میں کہا کہ ‘اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ کھوئے یا بدلے گئے یا ووٹنگ کا نظام خراب ہے۔‘
ملک بھر میں انتخابی سلامتی کے ذمہ دار سرکاری عہدیداروں نے صدر ٹرمپ اور ریبپلکن کے جانب سے کیے جانے والےالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میں تین نومبرکو ہونے والے صدارتی الیکشن تاریخ کے محفوظ ترین الیکشن تھے۔
مزید پڑھیں
-
نیا صدر کون؟ ٹرمپ اور بائیڈن کو سوئنگ سٹیٹس کے نتائج کا انتظارNode ID: 515801
-
عدالت کا راستہ ٹرمپ کے لیے کتنا آسان ہے؟Node ID: 515851
-
’ووٹوں کی گنتی روکو‘ سے ’سکون کریں ٹرمپ! سکون‘Node ID: 515986