پیر 16 نومبر سے پانی کی سپلائی بند رہے گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں جدہ کمشنری نے کہا ہے کہ ’صاری سٹریٹ اور کنگ فہد روڈ چوراہے کا کام مکمل کرنے کی وجہ سے پانچ روز تک جدہ کے نو محلوں کے لیے پانی کی سپلائی بند رہے گی‘۔
اخبار چوبیس کے مطابق جدہ کمشنری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ پیر 16 نومبر سے پانچ دن تک نو محلوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی‘۔
ان میں الفیصلیہ، الروضہ، السلامہ، النعیم، المحمدیہ، الزھرہ، النھضہ، الخالدیہ اور البوادی شامل ہیں۔
’پانی کی سپلائی کی بندش کی وجہ یہ ہے کہ صاری سٹریٹ اور کنگ فہد روڈ چوراہے کا پل مکمل کیا جائے گا اور پانی کی لائن نیا نظام تیار کیا جائے گا‘۔
بیان میں تمام صارفین سے کہا گیا ہے کہ’ وہ پانی کی بندش کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں‘۔