Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  کورنا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بلدیہ کی  کارروائیاں

بلدیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر صفائی اور سینیٹائزنگ کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن میں بلدیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے تفتیشی کارروائیاں کی گئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشرقی ریجن میں بلدیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پرتفتیشی کارروائی کی گئی جس کے دوران کورونا ایس او پیز کے حوالے سے متعدد خلاف ورزیوں پردکانداروں اور مارکیٹس انتظامیہ کے چالان بھی کیے گئے۔
ریجنل بلدیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط پرعمل درآمد کویقینی بنانے کےلیے مارکیٹس انتظامیہ اور دکانداروں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایات دی جاچکی ہیں۔
ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بلدیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

 کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 3 مارکیٹوں کا چالان کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف سپر مارکیٹس میں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہ کرنے والی 3 مارکیٹوں کے خلاف چالان کیا گیا۔
مذکورہ مارکیٹوں میں آنے والے صارفین کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار نہیں رکھا جارہا تھا جس پر خدشہ تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔
بلدیہ کی دیگر ٹیموں نے 757 مقامات کو سینیٹائز کیا جس کےلیے 457 اہلکاروں نے حصہ لیا جنہوں نے ایک لاکھ 46 ہزار 226 لیٹر جراثیم کش محلول استعمال کیا۔
مشرقی ریجن میں بلدیہ کی جانب سے مختلف علاقوں کی صفائی کو یقینی بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر صفائی مہم بھی شروع کی گئی اس دوران مختلف مقامات سے 7 ہزار286 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔
بلدیہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط کا خیال رکھیں اور مارکیٹوں میں آنے والوں کےلیے صاف ستھرا ماحول مہیا کریں تاکہ کورونا کی وبا سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: