Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کو شکست، لاہور قلندرز فائنل میں

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور ڈی وائز نے تین تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا (فوٹو: اے ایف پی)
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ملتان سلطانز 183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف 19 اعشاریہ ایک اوورز میں 157 رنز بنا کر آٓؤٹ ہوگئی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اے لائتھ نے ففٹی سکور کی جبکہ خوش دل شاہ نے 30 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور ڈی ویزا نے تین تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
۔مزید پڑھیں

 

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈی ویزا نے 48 اور فخر زمان نے 46 رنز عمدہ کی اننگز کھیلیں۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے تمیم اقبال اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تھا
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے دو جبکہ سہیل تنویر، اے لائتھ، محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقبلہ منگل کو ہوگا، دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کو سپر اوور میں چار رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

ملتان سلطانز 183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی (فوٹو: اے ایف پی)

دوسری جانب گذشتہ پی ایس ایل سیزنز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیم لاہور قلندرز نے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی اور فائنل تک رسائی کے لیے انہیں مزید ایک فتح درکار ہے۔ 
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ میچز شائقین کے بغیر خالی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں۔

شیئر: