Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین سمیت مساجد میں نماز استسقا، باران رحمت کے لیے دعا

حرمین شریفین سمیت سعودی عرب کی بیشتر مساجد میں آج صبح نماز استسقا ادا کی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نماز استسقا کے اجتماعات میں ریجنوں کے گورنروں سمیت اعلی عہدیدار شامل تھے۔

نماز استسقا کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نمازیوں میں پیش پیش تھے۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے سربراہ جنرل عید بن سعد العتیبی اور مسجد الحرام فورس کے سربراہ کرنل محمد البقمی بھی موجود تھے۔

نماز استسقا کی امامت مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی میں کروائی اور خطبہ دیا۔
دوسرا بڑا اجتماع مسجدنبوی شریف میں تھا جہاں نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل کے علاوہ گورنریٹ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

نماز کی امامت شیخ عبد الباری الثبیتی نے کی جبکہ بعد ازاں موثر خطبہ بھی دیا جس میں مسلمانوں کو توبہ و استغفار کی ترغیب دی گئی۔
اسی طرح کا اجتماع ریاض ریجن کے جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں بھی دیکھا گیا جہاں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بھی موجود تھے۔

نماز استسقا کے اجتماعات جدہ، نجران، قصیم، مشرقی ریجن، جازان، عسیر، حائل اور دیگر تمام ریجنوں اور شہروں میں ہوئے جن میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیئر: