Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ سعید کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا

ملزمان کے خلاف مقدمات سی ٹی ڈی نے درج کیے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کے کیس میں مجموعی طور پر ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
جماعت الدعوۃ کے دوسرے رہنماؤں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو بھی ساڑھے 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے جب کہ حافظ عبدالرحمان مکی کو چھے ماہ قید کی سزا دی گئی۔

 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
غیر قانونی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو دو مقدمات میں سزا سنائی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات انسداد دشت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) نے درج کیے تھے۔  
واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
 

شیئر: