Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائیں گے‘

پومپیو نے کہا کہ امریکہ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے کا خواہاں ہے (فوٹو: سی این این)
 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں گے۔
اتوار کو العربیہ ٹی وی پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ واشنگٹن، ایران کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔ 
پومپیو نے کہا کہ امریکہ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے کا خواہاں ہے، لیکن فلسطینی قیادت نے اس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ اماراتی، بحرینی اور سوڈانیوں نے جو کچھ کیا ہے اس میں دیگر اقوام بھی شامل ہوں گی اور اسرائیل کو اس کا جائز مقام دیں گی۔‘

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اب خلیجی ریاستوں اور اسرائیل نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ انہیں ایران سے مشترکہ خطرہ ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)

’دیگرعرب ممالک بھی ایسا کریں گے کیونکہ یہ ان کے ملک کی خوش حالی میں اضافے اور سلامتی کی لیے صحیح اقدام ہے۔‘
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ’اب خلیجی ریاستوں اور اسرائیل نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ انہیں ایران سے مشترکہ خطرہ ہے‘
’امریکہ چاہتا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کریں لیکن ان کی قیادت نے امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔‘
وزیر خارجہ پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ کا صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران سے متعلق یکساں موقف برقرار رہا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے مشرق وسطٰی کے ممالک کے ساتھ کیے گئے ہر عہد کو پورا کیا، ہم نے امریکیوں کی حفاظت کی، ہم نے شراکت دار بنائے جو امریکہ کے ساتھ شراکت کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ صدر ٹرمپ کی موجودگی کے دوران اسے تبدیل کیا جائے۔

شیئر: