منگل کو گرد آلود ہوائیں، بدھ سے بارشیں شروع ہوں گی
بارش کا سلسلہ جنوب ، مغربی علاقے سے شروع ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزاعق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بدھ سے بارشوں کی توقع ہے۔
ویب نیوز ’ عاجل‘ کے مطابق الزاعق کے ٹویٹر اکاونٹ کی جانب سے اس بارے میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ بدھ کے دن سے بارشیں شروع ہوں گی۔
الزاعق نے بتایا کہ مملکت کے جنوب مغربی علاقوں سے بارش کا آغاز ہو گا جس کا سلسلسہ مغربی ، وسطی اور مشرقی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ جازان ، باحہ، عسیر، مکہ، مدینہ، قصیم، ریاض اور حائل کے علاقوں میں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل منگل کو سعودی عرب کے تین علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ مشرقی ریجن کے علاوہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنز کے مشرقی علاقوں میں غبار کی وجہ سے حد نظر محدود ہو جائے گی جبکہ جنوب مغرب کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو گا۔