Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹوئنٹی سمٹ کو ہیک کرنے کی 26 لاکھ کوششیں ناکام   

سمٹ کو محفوظ رکھنے کےلیے  ایک ماہ تک تیاری کی گئی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر عصام الوقیت نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے موقع پر 21 اور22 نومبر  کو 26 لاکھ ہیکنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں ۔ ہیکرز نے جی ٹوئنٹی سمٹ کو ٹارگٹ کیا تھا ۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عصام الوقیت نے بتایا کہ ہیکرز نے جی ٹوئنٹی کی پندرھویں سربراہ کانفرنس پر 26 لاکھ سے زیادہ ہیکنگ کی وارداتیں کی تھیں جنہیں بھرپور طریقےسے ناکام بنا دیا گیا ۔  
نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے قبل ہی سارے سسٹم کے ڈھانچے اور اس کی ٹیکنالوجی کا مکمل طریقے سے معائنہ کیا گیا تھا اور اسے ہیکرز سے بچانے کےلیے  ایک ماہ تک تیاری کی گئی تھی ۔
اس سلسلے میں سائبر سیکیورٹی نیشنل اتھارٹی کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کیا گیا ۔ 
عصام الوقیت نے مزید  بتایا کہ ہمارے ماہرین نے دو روزہ سمٹ کے دوران ہیکنگ کی متوقع وارداتوں کو روکنے کےلیے سسٹم کی صلاحیت کے بارے میں اطمینان حاصل کر لیا تھا ۔ 

شیئر: