پوری دنیا جی 20 کے پلیٹ فارم پر متحد ہے: شیخ محمد بن راشد
پوری دنیا جی 20 کے پلیٹ فارم پر متحد ہے: شیخ محمد بن راشد
ہفتہ 21 نومبر 2020 20:44
امارات مشترکہ عالمی پالیسیوں کی تائید و حمایت کرتا رہے گا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ’ جی20 دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی پلیٹ فارم ہے۔ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور انہیں سر کرنے کے لیے ساری دنیا اس پلیٹ فارم پر متحد ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق امارات کے نائب صدر جی20 ورچوئل سربراہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات جی20 میں شال نہیں ہے تاہم سعودی عرب نے اسے مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا ہے۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آج میں سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ ورچوئل جی20 سربراہ کانفرنس مں شریک ہوا۔ اس موقع پر میں نے یہ پیغام دیا ہے کہ امارات تمام مشترکہ عالمی کوششوں، پالیسیوں اور آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار منصوبوں کی تائید و حمایت کرتا رہے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ برادر ملک کی جانب سے سربراہ کانفرنس کے شاندارعالمی انتظام پر سعودی عرب کے بے حد شکر گزار ہیں‘۔