Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد

امدادی اشیاسے 5 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے(فوٹو، ایس پی اے)
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی سیلاب زدگان میں 92 ٹن سے زیادہ خوراک تھیلے تقسیم کیے ۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے سندھ کے علاقے عمرکوٹ اور سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرین میں 92 ٹن 127 کلو گرام وزنی خوراک تھیلے تقسیم کیے
امدادی مرکز کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے سامان سے پانچ ہزار 166 افراد  مستفیض ہوئے۔  

 سندھ کے سیلاب زدگان میں اشیائے خورونوش تقسیم کی گئی(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز قدرتی آفات سے متاثر پاکستانی بھائیوں کی مدد کا پروگرام شروع کیے ہوئے ہے ۔ اسی ضمن میں سندھ کے سیلاب زدگان میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئیں ۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورتمندوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمت کی جاتی ہے ۔ اس ضمن میں مرکز کے تحت خوراک ، ادویات کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جاتی ہیں۔
مرکز کی جانب سے موسم سرما میں گرم کمبل اور دیگر اشیا بھی علاقے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے فراہم کی جاتی ہے علاوہ ازیں ایسے علاقے جہاں پینے کے پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہاں پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے کنوں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔  

شیئر: